ٹھٹھہ: صوبائی وزیر صحت و بلدیات سید اویس مظفر نے ٹھٹھہ سول اسپتال کا دورہ ، گھارو میں آر او پلانٹ کا افتتاح کر لیا۔صوبائی وزیر صحت نے ٹھٹھہ سول اسپتال کو اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی اورصفائی ستھرائی کی صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری صحت اور میڈیکل سپرینڈنٹ کو شعبہ حادثات اور ایمرجنسی کو ایک ہفتہ کے اندر مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے کہا کہ مراکز صحت عوام کو بہتر علاج و معالجے کی فراہمی کے لئے بنائے جاتے ہیں اور اگر ان میں سہولیات دستیاب نہ ہوں تو ان کا کیا فائدہ ۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور جو ڈاکٹر اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے گھارو کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے R-O پلانٹ کا بھی افتتاح کیا ،اس موقع پر انھوں نے وہاں موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں تا کہ عوام ان سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ٹھٹھہ شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور ان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور عوام سے ان کے مسائل معلوم کئے۔ وہاں موجود عوام نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ شہر میں رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس پر قابو پانے کی اشد ضرروت ہے۔صوبائی وزیر صحت و بلدیات نے ڈی پی او ٹھٹھہ کو ہدایت کی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی پٹرولنگ بڑھائی جائے اور اس قسم کی وارداتوں میںملوث مجرمان کو گرفتار کر کے قانوں کے کہٹرے میں لایا جائے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اس ضمن میں ایک ہفتہ کے اندر نمایاں بہتری آنی چاہیے وہ ایک ہفتہ بعد دوبارہ ٹھٹھہ کا دورہ کر کے ذاتی طور پر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
Latest from Blog
کوئٹہ(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن ہفتہ 11 مئی کو دو روزہ
کراچی(پی پی آئی)کراچیکے مصروف علاقوں تاج کمپلیکس، قیوم آباد، کریم آباد، کینٹ اسٹیشن میں قائم انٹر
لاہور(پی پی آئی)حکومت نے 9مئی کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا
کراچی(پی پی آئی)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا ہے کہ
لکی مروت(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رات
اسلام آباد(پی پی آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ کا
لاہور(پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری7 منگل مئی کو شام
کوئٹہ(پی پی آئی) شیخ جعفر خان مندوخیل نے 24 ویں گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف
مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)واشنگٹن میں مقیم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل اور
کراچی(پی پی آئی)جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد کی