لاہور)پی پی آئی) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1167ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 624افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔644معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 601ڈرائیوز،35کم عمرڈرائیور، 512مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ258ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت285متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد 83حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان67حادثات میں 69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1274متاثرین میں 1019مرد اور255خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 247افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور643افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ384زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1043موٹرسائیکلز،70آٹورکشے،104کاریں،18وین،07 مسافر بسیں،26ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
Next Post
پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
Sun Oct 29 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں […]
