کاٹیج ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ دینے پر غور

کراچی (پی پی آئی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سندھ میں کاٹیج  ہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کے حوالے سے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہواجس میں سندھ کے تمام اضلاع  سے تاجرنمائندوں نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں میر نعیم میر چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان، انجمن تاجران سندھ  کے صدر حاجی عبدالقیوم قریشی اور شاپورچاکر سے انجمن تاجران شاہپور چاکر کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ  محمد عامر پٹھان نے  شرکت کی اورہینڈی کرافٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

Next Post

پاکستان میں ہر5 منٹ بعد ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار، سالانہ 28 ہزار اموات

Mon Oct 30 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بد ترین ممالک کی فہرست […]