سائفر کیس کی سماعت شاہ محمود قریشی کی درخواست پر آئندہ ہفتے تک ملتوی

 اسلام آباد (پی پی آئی) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کی درخواست پر سماعت ا?ئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ سماعت شروع کرتے ہوئے چیف جسٹس ا عامر فاروق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ضمانت کی درخواست پر ہم نے نوٹس کردیئے تھے، آپ کی اس درخواست پر آفس کے اعتراضات ہیں، ایف آئی آر اور چالان کی مصدقہ کاپیاں لف نہیں کی گئیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کا کوئی حق بلڈوز نہ کیا جائے، میں نے سب کیلئے یہی کہا ہے کہ کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل جانا ہے، آپ کی درخواست پر اعتراضات دور کررہے ہیں۔ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو ضمانت کی درخواست کیساتھ سماعت کیلئے رکھ لیں۔ عدالت نے ایڈوکیٹ علی بخاری کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

Next Post

کوئٹہ کے اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

Tue Oct 31 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور ثنا اللہ نامی مریض  جاں بحق ہو گیا،رواں سال وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق انتظامیہ فاطمہ جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ مریض کو آج تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا […]