لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ کہ نگران صوبائی حکومت کس حیثیت میں بجٹ منظور کرسکتی ہے؟ پی پی آئی کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے استفسار کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر نے اسے بجٹ منظور کرنے سے نہیں روکا؟