لاہور(پی پی آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے ان کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک نہیں ملا، موبائل فون ریکور کرکے اس کا فرانزک کروانا ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر عدالت انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔ عدالت نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Next Post
نگران صوبائی حکومت کس حیثیت میں بجٹ منظور کرسکتی ہے؟ :چوہدری پرویز الٰہی
Tue Oct 31 , 2023
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہاکہ کہ نگران صوبائی حکومت کس حیثیت میں بجٹ منظور کرسکتی ہے؟ پی پی آئی کے مطابق چوہدری پرویز […]
