کوئٹہ (پی پی آئی)کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور ثنا اللہ نامی مریض جاں بحق ہو گیا،رواں سال وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 16ہو گئی۔پی پی آئی کے مطابق انتظامیہ فاطمہ جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ مریض کو آج تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،33 سالہ مریض ثنا اللہ کاتعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے تھا،مریض کو ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر ہسپتال لایاگیاتھا۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی،رواں سال کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہوگئی جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
Next Post
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن منایاگیا
Tue Oct 31 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے زیر انتظام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر 2023 کو شہروں کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی کا مقصد عالمی پائیدار ترقی اور سماجی شمولیت میں شہری کاری کے کردار کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ […]
