کراچی (پی پی آئی)کراچی میں نیگلیریا وائرس (جسے عام طور پر دماغ کھانے والا امیبا کہا جاتا ہے) کے سبب ایک ہفتے کے قلیل عرصے میں دوسری موت کی محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے، رواں برس اس مہلک انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ نیگلیریا کے سبب ایک ہفتے کے اندر دوسری ہلاکت نارتھ کراچی میں ہوئی ہے۔اس وائرس کا تازہ ترین شکار 22 سالہ طالب علم بنا، 24 اکتوبر کو اسی علاقے سے 45 سالہ دکاندار اس مہلک انفیکشن کا شکار بن گیا تھا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ایک نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج طالبعلم کا نیگلیریا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق 2012 سے کراچی میں نیگلیریا وائرس کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ان میں سے صرف ایک مریض 3 ماہ تک زندہ رہا، رواں برس رپورٹ ہونے والے ایک اور کیس میں متاثرہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔