کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز جاری کر دیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 نومبر 2022کو آغا سراج کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ حکم کے باوجود ملزم نے نیب کورٹ میں کیوں سرنڈر نہیں کیا؟، عدالت کی جانب سے وکیل سے کہا گیا کہ پہلے آپ اس بات کا جواب دیں پھر ضمانت کا فیصلہ ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
Next Post
سب سے پہلے میں نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کا کہا تھا: آصف زرداری
Tue Oct 31 , 2023
نوابشاہ (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں، نواز شریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان […]
