ترسیلات زر میں 19.8 فیصد، برآمدات میں 5 فیصد، درآمدات میں 23.8 فیصد کمی

 اسلام آباد (پی پی آئی)رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی اور مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس، اور ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی ترسیلات زر میں 19.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات میں 5 فیصد اور درآمدات میں 23.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال 7.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ مالی کے مقابلے میں 58.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Next Post

 کراچی میں غربت سے تنگ خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت زہر پی لیا

Tue Oct 31 , 2023
کراچی: غربت سے تنگ آکر خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، جس کے نتیجے میں اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے گگھرپھاٹک کے قریب خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، زہرکھانے کے نتیجے میں خاتون اوربچیوں […]