کراچی میں غربت سے تنگ خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت زہر پی لیا

کراچی: غربت سے تنگ آکر خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، جس کے نتیجے میں اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے علاقے گگھرپھاٹک کے قریب خاتون نے دو بیٹیوں سمیت زہر پی لیا، زہرکھانے کے نتیجے میں خاتون اوربچیوں کی حالت غیر ہو گئی۔محلے کے لوگوں نے پہلے گلشن حدید کے ایک اسپتال پہنچایا، جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک بچی ثنا راستے میں ہی دم توڑ گئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے خاتون نیغربت سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا جبکہ پولیس نے بتایا کہ خاتون نورجہاں سومرو شوہرکے انتقال کے بعد بچوں سمیت اکیلی رہتی تھی۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر کے تمام سرحدی دیہات میں بلیک آؤٹ نافذ

Wed Nov 1 , 2023
سری نگر (پی پی آئی) بھارت ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے جموں و کشمیر کے ارنیا  سیکٹرمیں بھارتی فورسز کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے بعد پوری سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق […]