مقبوضہ کشمیر کے تمام سرحدی دیہات میں بلیک آؤٹ نافذ

سری نگر (پی پی آئی) بھارت ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے جموں و کشمیر کے ارنیا  سیکٹرمیں بھارتی فورسز کی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے بعد پوری سرحد پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے تمام سرحدی دیہات میں بلیک آؤٹ کی ہدایت دیتے ہوئے  رات کو روشنی نہ کرنے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا ہے کو کہا ہے۔ سرحد ی دیہات میں رات گئے بھارتی حکام محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی  لے رہے ہیں۔