جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 فاروق قیصر کی سالگرہ پرگوگل کا  خراج عقیدت،”انکل سرگم اور ماسی مصیبتے“ کا ڈوڈل

کراچی (پی پی آئی) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن”گوگل“ نے فاروق قیصر کی سالگرہ پر انکے مزاحیہ کرداروں ”انکل سرگم“”ماسی مصیبتے“کا ڈوڈل لگادیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈوڈل فاروق قیصر کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے معروف شو ”کلیاں“  کے کردار ”انکل سرگم   اورماسی مصیبتے“ کے ا سکیچز پر مشتمل ہے،فاروق قیصر اور ا ن کا کردار انکل سرگم ایک دوسرے میں مدغم ہوچکے تھے اور فاروق قیصر کو انکل سرگم ہی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ پھر فائن آرٹس ہی میں ماسٹرز ”رومانیہ“ سے کیا جبکہ1999  میں کیلی فورنیا، امریکا سے ماس کمیونیکیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔  1970کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فن کار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، کارٹونسٹ، اسکرپٹ رائٹر، مصنف اور صوتی اداکار تھے،انہوں نے اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔ فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا مزاحیہ کردار ’انکل سرگم‘ ہے جو پہلی بار 1976  میں بچوں کے اْردو  پروگرام ”کلیاں“ میں ادا کیا گیا، کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی رہے۔ فاروق قیصر 1993میں صدرِ پاکستان  کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی  نوازے گئے وہ14 مئی 2021کو انتقال کرگئے تھے۔