جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بینکنگ جرائم بالخصوص منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق کوئٹہ اجلاس میں اہم  امور پر غور

کوئٹہ (پی پی آئی)ایف آئی اے بلوچستان نے ڈائریکٹوریٹ میں مختلف بینکوں کے علاقائی سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ اجلاس کی صدارت عمران محمود ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کی اچانک علالت کے باعث بختیار اے چنہ،  ایڈیشنل ڈائریکٹر قانون نے کی۔ پی پی آئی کے مطابق مسٹ عالم زیب جعفر فرانزک ایکسپرٹ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ یونٹ نے کچھ  بینکرز کی جانب سے ایس بی پی کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مسائل میں حائل رکاوٹوں اور تحقیقات کے دوران بینکنگ جرائم اور منی لانڈرنگ میں اضافے کی وجوہات کو اجاگر کیا۔ علاقائی سربراہان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ بینکنگ جرائم خاص طور پر منی لانڈرنگ کو روکنے میں ایف آئی اے کی ٹیم  سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔