سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

9 مئی مقدمات میں گرفتار 81 ملزمان اے ٹی سی لاہورعدالتمیں طلب

لاہور(پی پی آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتار 81 ملزمان کو جیل سے عدالت طلب کر لیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں نامزد 81 ملزمان کی 15 نومبر کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔عدالت نے گرفتار نہ ہونے والوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کے متعلق پراسیکیوٹر کو ہدایت لے کر آنے کا بھی حکم دیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے نیشنل پارک کے سامنے کنٹینر جلانے کے کیس میں 21 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے کیس میں 31 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے پرائم منسٹر ہاؤس حملہ کیس میں نامزد 17 ملزمان کو بھی طلب کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس میں بھی 12 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نیا چالان آیا ہے، چالان میں شامل ملزمان کو طلب کیا جاتا ہے، اس مقدمہ میں دیگر ملزمان کی حد تک چالان بھی پیش کیا جائے جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جو ملزمان زیر حراست ہیں اور جیل میں ہیں انکا چالان پیش کیا گیا ہے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔