کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے: مرتضیٰ وہاب

کراچی(پی پی آئی)  پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی محبت کا شکر گزار ہوں، قانون کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ لوگ آج مجھ سے اتنی محبت کررہے ہیں، وہ لوگ یہاں آئیں اور دیکھیں لوگ کتنی محبت کررہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اکیلے لڑ رہی ہے، ہماری خدمت کے جواب میں لوگ اب ہم سے محبت دکھا رہے ہیں، الیکشن سینٹرل میں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہو جاتا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مجھے کونسی سیٹ رکھنی ہے اور کونسی نہیں یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، میرے لئے پورا کراچی ہی میرا یوسی ہے، ساری یوسیز میری ہیں، ہم تو مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، جہاں جہاں پانی مافیا کام کررہی ہے ہم اس پر کارروائی کررہے ہیں۔