نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ا ی سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑآج ازبکستان پہنچیں گے

  تاشقند /اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بروز بدھ کو ازبکستان کے تین روزہ دورے پر جائیں گے،پی پی آئی کے مطابق سربراہی اجلاس 8اور 9نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، انوار الحق کاکڑ اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے،ان کی ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات ہوگی جبکہ وہ تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اور ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے رہنماؤں سے بھی ان کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔