نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سردیاں شروع ہونے سے قبل  ہی کراچی کے بیشتر علاقوں سے گیس غائب

کراچی (پی پی آئی)سردیاں شروع ہونے سے قبل  ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس غائب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ رات کے وقت اس بنیادی ضرورت کی مکمل بندش اور دن کے اوقات میں انتہائی کم پریشر کیساتھ فراہم ہونے والی گیس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  صارفین کا کہنا ہے کہ ابھی تو ہیٹرز اور گیزر کا استعمال ہی شروع نہیں ہوا اور حکومت نے گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کے باوجود یہ سہولت ہی ناپید کر دی۔ اولڈ سٹی ایریا میں گزشتہ کئی ماہ سے صرف دن کے وقت گیس فراہم کی جاتی تھی اب وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے، اسی طرح شاید ہی کوئی علاقہ ایسا ہوگا جہاں اس وقت گیس باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہو۔ صارفین کے مطابق آسمان سے باتیں کرتے گیس سلنڈر خریدنا ہر کسی کے بس میں ہے اور نہ ہی روزانہ ہوٹلوں سے روٹی خریدی جا سکتی ہے۔