مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راجستھان رائلز کے نوجوان کھلاڑی کی ٹرافیاں چوری

نئی دہلی: راجستھا ن رائلز کے کھلاڑی اور انڈین انڈر 19کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان سنجو سیمسن کی تمام ٹرافیاں اور سوونئر چوری کر لیے گئے۔بھارت کی ریاست کیرالا کی ڈسٹرکٹ تری واندرم سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر کے آبائی گھر کو توڑ کر تمام ٹرافیاں اور دیگر میڈلز چوری کر لی گئے ،سیمسن کا خاندان دوسرے گھر میں رہائش پزیر تھا جبکہ وہ خود آئی پی ایل کی تیاری کے سلسلے میں دوسری ریاست میں ہیں ۔ سیمسن کے خاندان کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے میڈلز میں سیمسن کے اسکول اور بچپن سے حاصل کیے گئے تما م میڈلز شامل ہیں ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہداکھٹے کیے اور انتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے ان کے گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر ان تمام میڈلز اور ٹرافیوں کو جنھیں گھر کے مرکزی ہال میں سجایا ہوا تھا اٹھا کر لے گئے ہیں جبکہ دیگر کو بری طرح نقصان پہنچا یا ہے ۔ پولیس نے نقب زنوں کی جانب سے شیلڈ کو کھرچ کر سونا اور تانبا نکالنے اور لکڑ ی کے حصے کو چھوڑ جانے کے امکا ن کو رد کر دیا ۔