نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت خزانہ  کی درخواست پرسینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ

 اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نومبر میں سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ  کر دیئے گئے،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران قائمہ کمیٹی اجلاس نہ کرنے کی درخواست کی تھی،سینیٹ سیکرٹریٹ نے نومبر میں تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کر دیئے۔ذرائع سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہاکہ صرف قائمہ کمیٹی خزانہ کاا جلاس روکنا ممکن نہیں تھا،وزارت خزانہ کا موقف تھا، قائمہ کمیٹی خزانہ میں آئی ایم ایف سے متعلق اہم امور زیربحث آ سکتے ہیں، وزارت خزانہ کا موقف تھا کہ کمیٹی اجلاس میں ریمارکس سے آئی ایم ایف مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں،پی پی آئی کے مطابق ماضی  میں آئی ایم ایف حکام پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو متعدد بار بریفنگ دے چکے ہیں۔