اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیو کیسز میں اضافے کے باعث انتظامیہ میں تشویش کی لہر

 اسلام آباد (پی پی آئی) سال رواں میں اب تک پاکستان سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، اور 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی مثبت رپورٹ آئی ہے، پی پی آئی کے مطابق سرکاری حکام  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان میں ملنے والے 34 نمونوں میں سے 90 فیصد افغانستان سے آئے ہیں، ہمارے اپنے کیسز 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ویکسین کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو  فری ہو گئے ہیں،اب صرف پاکستان اور افغانستان وائرس کے متاثرہ ممالک ہیں۔سیوریج کے نمونوں میں وائرس کی تشخیص یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والے بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آگئی ہے اور ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔