مری دنیا کا خوبصورت مقام قرار

اسلام آباد(پی پی آئی)انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے مری کو دنیا کا خوبصورت مقام قرار دے دیا۔اُن کے مطابق  پاکستان کا سیاحتی مقام مری اور انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کو جڑواں بھائی قرار دیا جا سکتا ہے۔ انڈونیشیا کے سفیر ایڈمن ٹوگیو نے مری کے مختلف مقامات کا دورہ کیا انڈونیشیا کے سفیر نے کہا انڈونیشیا کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی دونوں ممالک کے تعلقات دن بدن پروان چڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے کھانوں و ثقافت میں بھی مطابقت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے بانی احمد سو?یکارنو اور قائد اعظم محمد علی جناح کے درمیان ذاتی دوستی و بھائی چارے کا رشتہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی جناح کیپ سو?یکارنو کیپ میں مماثلت دیکھتے ہیں۔  اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک میں باہمی تجارت 4.5 بلین ڈالر ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انڈونیشین سفیر ایڈم ٹوگیو نے کہا کہ مری خوبصورت ترین اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی بے مثال ہے۔

Next Post

رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع

Sun Nov 12 , 2023
لاہور(پی پی آئی) رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اجتماع کے شرکاء کی آبائی علاقوں میں روانگی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دور دراز علاقوں میں واپس جانے والے شرکاء رائیونڈ ریلوے […]