لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی مینجمنٹ تاحال فنڈز کے حصول میں ناکام رہی ہے،فیڈریشن کے حکام کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں قومی ٹیم اذلان شاہ کپ میں نہیں بھیجیں گے۔ تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں،، ٹورنامنٹ کا13 مارچ سے ملائیشیا میں آغاز ہونا ہے اور ابھی تک تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تک شروع نہیں ہوا۔ پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے سے اب تک فیڈریشن کو ایک روپیہ تک نہیں مل سکا۔ سابق اولمپئنز کے مطابق حکومت قومی کھیل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ قومی ہاکی ٹیم نے نومبر2013 میں آخری بین الاقوامی ایونٹ کھیلا تھا اور اگر اذلان شاہ کپ میں حصہ نہیں لیتی تو پھر اولمپکس 2016 کے کوالیفائنگ راونڈ ایشین گیمز میں دس ماہ بعد ان ایکشن دکھائی دے گی۔
Next Post
سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال
Tue Jan 28 , 2014
میخاکیلا،داغستان: سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ سوچی ونٹر اولمپکس کی مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی شائقین نے انتہائی پر جوشی کے ساتھ اس کا اس کا استقبال کیا۔ مختلف رنگوں کے ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پر فارمنسز دے کر مشعل کا خیر مقدم کیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 […]
