رائیونڈ اجتماع کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع

لاہور(پی پی آئی) رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلہ اختتام پذیر، شرکاء کی بذریعہ ٹرین واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، اجتماع کے شرکاء کی آبائی علاقوں میں روانگی کے لیے محکمہ ریلوے کی جانب سے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دور دراز علاقوں میں واپس جانے والے شرکاء رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پہنچنا شروع ہو گئے۔  شرکاء کی سہولت کے لیے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر دعا لائیو دیکھانے کے انتظامات کر لئے گئے، ریلوے حکام کی جانب سے اجتماع کے شرکاء کے لیے رائیونڈ سے لاہور شٹل ٹرین چلائی جا رہی ہے جبکہ ہزارہ ایکسپریس کے ذریعے شرکاء کو حویلیاں روانہ کیا جائے گا، جنوبی پنجاب جانے والے شرکاء علامہ اقبال ایکسپریس، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوں گے۔

Next Post

 چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتا تو اسرائیل کو تسلیم کر لیتا، راجہ ریاض

Sun Nov 12 , 2023
اہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم نہیں رہا، اگر ہوتا تو اس نے اسرائیل کو تسلیم کر لینا تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما […]