راجن پور (پی پی آئی) راجن پورکچہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں فائرنگ سے انتہائی مطلوب 2ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی، دونوں ہلاک ڈاکو قتل،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈی پی او راجنپور کیپٹن ر دوست محمد کھوسہ نے ”اے پی پی” کوبتایا کہ راجن پور کے روجھان کچہ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی،پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی فائرنگ سے 2 ڈاکو سیفل کھرکھانی اوراسامہ کھرکھانی ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکو سیفل کھرکھانی کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے تھی دونوں ڈاکو قتل،اغوا اور ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار محمد علیم زخمی ہوا جس کو تحصیل روجھان ہسپتال منتقل کردیاگیا جسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کیجانب سے علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
Next Post
موسم سرما کے دوران موثر حکمت عملی اپنا کر آئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، محکمہ زراعت پنجاب
Sun Nov 12 , 2023
اوکاڑہ (پی پی آئی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس زراعت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار کپاس کی فصل پر ہے۔ کپاس کی مجموعی پیداوارکا تقریباً 70 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس کی اچھی اور بہتر پیداوار حاصل […]
