اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 نواز شریف،شہباز شریف کی ساراوان ہاؤس کوئٹہ آمد، ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

 کوئٹہ(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حاجی لشکری رئیسانی کو مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی دعوت دینے آیا ہوں، ان کی شمولیت سے ن لیگ کو تقویت ملے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے ہمراہ ساراوان ہاؤس کوئٹہ پہنچے تو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی نے ان کا استقبال کیا، پی پی آئی کے مطابق ایاز صادق اور  شیخ جعفر مندوخیل بھی ہمراہ  تھے۔ میاں شہباز شریف نے نوابزادہ حاجی لشکری کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج نواب اسلم رئیسانی اور حاجی لشکری رئیسانی سے ملنے آیا ہوں، سیاست اپنی جگہ ہمارا خاندانی تعلق ہے اس کا ہمیشہ ہم نے احترام کیا، 70 کی دہائی میں ان کے والد نواب غوث بخش رئیسانی ہمارے گھر میں ٹھہرتے تھے، یہ محترم بلوچ محترم پاکستانی ہیں، ہم نے ملکر اس صوبے کو خوشحال بنانا ہے۔ آج نوابزادہ صاحب نے ہمارے ساتھ سیاسی عمل میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے،  صوبائی قیادت سمیت باقی معاملات ان کے ساتھ ملکر  طے کریں گے۔ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں،پیپلزپارٹی سے اچھے تعلقات ہیں، ہمیں پختہ سیاست کی طرف بڑھنا چاہیے، مجھے امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز اور سیاسی زعما ماضی سے سبق سیکھیں گے، ایک دوسرے پر الزام تراشی اور رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب یہ ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں۔