جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلطان رکن عالم کا سالانہ  عرس 20 نومبر  سے ملتان میں  شروع ہوگا

عمرکوٹ(پی پی آئی) حضرت شاہ رکن عالمؒ کے عرس مبارک میں شرکت کیلئے غوثیہ جماعت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔حضرت  سلطان رکن عالم کا سالانہ عرس “710”واں عرس 5، 6 اور 7 جمادی الاول بمطابق 20، 21, 22 نومبر  پیر،منگل اور بدھ کو درگاہ عالیہ غوثیہ سہروردیہ ملتان شریف میں منعقد ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق سجادہ نشین غوثیہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جماعت کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ وہ عرس  کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں تقریبات کی صدارت مخدومزین حسین قریشی  کریں گے۔ عرس میں شرکت کیلیے عمرکوٹ، تھرپارکر،سانگھڑ، گھوٹکی، نواب شاہ سمیت متعدد اضلاع سے قافلے ہفتہ کو ملتان روانہ ہونگے۔