جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما محمد حنیف کالس انتقال کرگئے

جموں / سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر  کے حریت رہنما اور جموں و کشمیر پیر پنجال پیس فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد حنیف کالس انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 62سال تھی۔پی پی آئی کے مطابق مرحوم ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے گونتھل میں پیدا ہوئے۔ طالب علمی کے زمانے میں ہی آزادی کی تڑپ دل میں انگڑائیاں لینے لگی۔تعلیم مکمل کی تو محکمہ تعلیم میں بطورِ اسکول ٹیچر بھرتی ہو گئے۔ تحریک آزادی جموں وکشمیر میں سرگرم کردار ادا کرنے پرقابض حکام نے ملازمت سے بر طرف کر دیا۔مرحوم نے کئی سال تک بھارتی جیلوں میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔دریں اثنا  کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اوردیگر حریت رہنماؤں چوہدری شاہین اقبال،حکیم عبد الرشید، غلام نبی وار،محمد عاقب،اسرار احمد، ایڈوکیٹ مزمل، قاضی عمرن اورخالد شبیر نے محمد حنیف کالس کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔