میرپورخاص میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے 3 افراد کو کچل ڈالا

میرپورخاص (پی پی آئی) میرپورخاص میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے تین افراد کو کچل ڈالا، ایک بچہ جاں بحق، خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثہ میرپورخاص کے علاقے کھپرو روڈ پر پیش آیا جہاں خاندان کے تین افراد پیدل جا رہے تھے کہ پیچھے سے ا?نے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Next Post

سکیورٹی فورسز کا بڈھ بیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد واصل جہنم، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Thu Nov 16 , 2023
  کلاچی /بڈھ بیر /راولپنڈی (پی پی آئی) سکیورٹی فورسز نے بڈھ بیر کے علاقے میں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔پی پی آئی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ […]