سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ائمہ مساجد کو اسرائیل کیخلاف اورفلسطینیوں کے حق میں کرنے سے روک دیا ہے۔
پولیس نے ائمہ مساجد کو نماز اورجمعہ کے خطبات کے دورن غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت بیان کرنے اور فلسطینیوں کی کامیابی کیلئے دعائیں کرانے پر وارننگ جاری کی ہے۔ کہاگیاہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ائمہ کرام کو سنگین نتائج”کا سامنا کرنا پڑیگا۔پی پی آئی کے مطابق مسلم پرسنل لا بورڈ نے ائمہ مساجد کو فلسطینیوں کے حق میں دعاؤں سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے پولیس کے ان احکامات کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مظلوموں کیلئے دعا اسلام کا لازمی جز ہے۔ اسرائیلی قابض فورسز کی مسلسل بمباری اور جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی مساجد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔