کراچی (پی پی آئی)لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین جہانیاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ انجن اور ایک مسافر بوگی ڈی ریل پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کو حادثہ قطب پور سٹیشن کے قریب پیش ا?یا، ٹرین کا انجن اور ایک مسافر بوگی ڈی ریل ہوئی ہے، پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ترجمان ریلوے نے مزید بتایا ہے کہ ٹرین ڈی ریل ہونے کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن ٹریک متاثر ہوا، ریلوے ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے جہانیاں خانیوال لودھراں لائن سیکشن بند کر دیا گیا۔