جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کشمیری مسلمانوں کو مسلسل چھٹے ہفتے بھی جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ کی اجازت نہیں ملی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل چھٹے ہفتے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل رکھ کر کشمیریوں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  قابض انتظامیہ نے اس خوف سے کہ جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے جامع مسجد کی انجمن اوقات کو مسلسل چھٹے جمعہ بھی مسجد کے دروازے کھولنے کی اجازت نہیں دی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فارو ق کوبھی آج گھر میں نظر بند رکھا گیا۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسجد کو مسلسل سیل رکھنے اور میر واعظ عمر فاروق نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔دریں اثنا اسرائیل کی طرف سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف سرینگر کے علاقے ہمنہ میں مرکزی امام بارہ کے سامنے پرامن احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔