جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے جاری کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشنعام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے پہلے ہفتے میں جاری کر سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول سے قبل ڈی آو اوز،آر اوز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آر اوز، آروز کی تقرری رواں ماہ ہی کی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات میں ڈی آر اوز،آر اوز بیوروکریسی سے لینے کا قوی امکان ہے۔جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے امیدواروں کے لییکاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام شروع کر دیا۔الیکشن کمیشن پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سے کاغذات نامزدگی چھپوا رہا ہے، انتخابی شیڈول جاری کرنے سے پہلے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات پہنچا دیئے جائیں گے، ریٹرننگ افسران کی ڈیمانڈ پر مزید کاغذات نامزدگی فراہم کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن ضلع کے مجموعی ووٹرز کے تناسب سے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی دے گا، جنرل نشستوں، خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتوں کے لیے سفید رنگ کا کاغزات نامزدگی ہوں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے بعد انتخابی شیڈول آئندہ ماہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن قانون کے تحت کم از کم 54 دن پر محیط انتخابی شیڈول جاری کر سکتا ہے، اس وقت الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لاتے ہوئے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست بھی مرتب کرلی ہے، ملک بھر میں کل 10 لاکھ 73 ہزار 361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔