متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، عام انتخابات سمیت اہم معاملات پر گفتگو

 اسلام آباد (پی پی آئی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات، غزہ پر اسرائیلی بمباری اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طورپر مختلف امریکی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تمام امریکی رہنما دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ڈونلڈ بلوم اور نواز شریف کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، خصوصاً عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  گیا۔  علاوہ ازیں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو بھی کی گئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پختہ اور مستحکم شراکت داری کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا۔ امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی و علاقائی استحکام سمیت دوطرفہ دلچسپی کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔نوازشریف نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کا سلسلہ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو فی الفور طبی اورانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔امریکی سفیر نے نواز شریف کے ساتھ امریکی ترجیحات پر بات کی اور ملاقات کے دوران خوشگوار و کھلے انداز میں گفتگو پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔