پنجاب اور سندھ میں سموگ کے سائے، فضا زہریلی

لاہور(پی پی آئی)  پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں چھٹی کے روز بھی سموگ کے باعث فضا زہریلی ہوگئی۔صبح کے اوقات میں ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 470 اور لاہور میں اے کیو آئی 406 ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی مضر صحت ہے۔فیصل آباد میں 314 اور گوجرانوالہ میں 254 اے کیو آئی ریکارڈ کئے گئے ہیں۔دوسری جانب کراچی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے۔فضائی آلودگی کے باعث نزلہ زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 351 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے۔

Next Post

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق

Sun Nov 19 , 2023
نارنگ منڈی(پی پی آئی) کالا خطائی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے پنجاب پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگیا۔پولیس نارنگ منڈی کے مطابق حادثے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہباز کی بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئیں جبکہ شہباز زخموں کی تاب نہ لاتے […]