قائد ن لیگ میاں نواز شریف کل مری روانہ ہوں گے

لاہور(پی پی آئی) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کل مری روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف مری میں لیگل ٹیم سے کیسز پر مشاورت کریں گے، قائد ن لیگ 21 نومبر کو مری سے اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے،نواز شریف العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں میں پیش ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، میاں نواز شریف کی کیسز سے متعلق وکلاء سے مشاورت بھی جاری ہے، ان کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی اسلام آباد پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔