شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔محسن نقوی نے باغ جناح لاہور کا دورہ کیا، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے، عقب میں گندگی اور بے ترتیبی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے باغ جناح میں واقع بابا ترت مراد شاہ ؒکے مزار کے اطراف کا بھی معائنہ کیا۔محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا اور ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کر کے پیش کیا جائے۔نگران وزیراعلیٰ نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹریز وائلڈ لائف، تعمیرات ومواصلات، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔