متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی،702 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد

کراچی(پی پی آئی) کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے 702سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 34کلو 266 گرام چرس، ہیروئن،ایک کلو 425 گرام آئس،کرسٹال اور133اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چھینی و چوری شدہ 65 موٹرسائیکلیں اور 11گاڑیاں بھی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں۔