متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  لیسکو میں خراب اور جلنے والے میٹرز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

لاہور(پی پی آئی)  لیسکو میں خراب اور جلنے والے میٹرز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ، خراب ہونے والے سنگل و تھری میٹرز کی تعداد 1لاکھ25 ہزار تک جا پہنچی۔ خراب سنگل وتھری فیزمیٹرز کو تبدیل کرنیکا عمل سست روی کا شکار ہونے لگا ہے۔ 3ماہ کے دوران خراب میٹرز کی تعداد میں 40 ہزارتک اضافہ سامنے آیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کمپنی میں خراب میٹرز کی سب سے زیادہ شرح شہر کے چار سرکلز میں ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی میں 15ہزار سے زائد صارفین کے تھری فیز میٹرز کو بھی خراب قرار دیدیا گیا۔ دستاویزات  کے مطابق کمپنی کے ناردرن سرکل میں 16300 میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا، سنٹرل سرکل 21900،ایسٹرن سرکل میں 19637میٹرز کو خراب ڈکلیئر کیا گیا، سدرن سرکل میں 15940 سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا۔ لیسکو کی جانب سے میٹرز کو تبدیل کرنے کی بجائے ڈیفیکٹو کوڈ کی بنیاد پر بلزچارج کردیئے۔ موسم سرمامیں بھی صارفین اوسطً کی بنیاد پر ہزاروں روپے اضافی بلز ادا کرنے پرمجبور ہیں۔