کراچی (پی پی آئی) برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا273واں یوم پیدائش پیر 20نومبر کو منایا گیا۔حریت پسندسلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799 کو انگریز سپاہ سے مقابلہ کرتے ہوئے می صادق کی غداری کے باعث شہید ہوئے۔