جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پریس کلب میں خواتین اراکین کے لئے پاکستان کے پہلے وومن کمپلیکس کی تعمیر مکمل

کراچی (پی پی آئی)کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنی خواتین اراکین کے لئے پاکستان کے پہلے وومن کمپلیکس کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح چند روز میں کیا جائے گا، ان شااللہ۔پی پی آئی کے مطابق کراچی پریس کلب کے وومن کمپلیکس میں فٹنس جم، ٹی وی ہال، کمپیوٹر لیب،ریسٹ روم، جائے نماز اور اٹیچ باتھ رومز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔مستقبل میں اس کمپلیکس میں خواتین صحافیوں کے لئے ٹریننگ  ورکشاپس اور شارٹ کورسز شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب خان نے اراکین کلب سے اپیل کی ہے کہ وہ بیک یارڈ میں تعمیر ہونے والے وومن کمپلیکس کا دورہ کریں اور  اپنی رائے سے آگاہ کریں۔