سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سہولت کاری کا کیس: ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سہولت کاری کے کیس میں معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سہولت کاری کے کیس کی سماعت کی، ملزمان معیز احمد، مہران یوسف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ’را‘ کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے، فراہم کی  گئی معلومات پر مزید تفتیش درکار ہے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔