سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے بلغاریہ میں پاکستان کے نامزد سفیرمدثر چوہدری کی ملاقات

اسلام آباد(پی پی آئی)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بلغاریہ میں پاکستان کے نامزد سفیر مدثر چوہدری نیملاقات کی۔صدر مملکت کا پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے لئے سیاسی اور کاروباری وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور بلغاریہ کے مابین اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان بلغاریہ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب سفیر دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان ادارہ جاتی روابط قائم کرنے پر کام کریں۔ صدر مملکت نے فیکلٹی اور طلباء کے تبادلوں سے تعلیمی شعبے میں تعلقات بہتر بنانے کی،پاکستانی اور بلغاریہ کی جامعات کے درمیان اشتراکی عمل کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔صدر مملکت نے مدثر چوہدری کو بلغاریہ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔