روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نے بشریٰ بی بی سے دوران عدت غیرشرعی نکاح کرکے گناہ کیا:خاور مانیکا

 اسلام آباد (پی پی آئی) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔خاور مانیکا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواست دائر کی جس میں مفتی سعید، عون چوہدری  اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرایا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہیکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے غیرشرعی نکاح کیا، انہوں نے دوران عدت نکاح کرکے گناہ کیا اور فراڈ پر مبنی شادی کی۔درخواست میں کہا گیا ہیکہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی تھی، ہماری شادی شدہ زندگی پر سکون تھی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے اس میں مداخلت کی، پیری مریدی کے چکر میں عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے۔خاورمانیکا نے اپنے اور بشریٰ بی بی کے نکاح نامہ کی کاپی درخواست کے ساتھ جمع کرائی اور طلاق نامہ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا جب کہ مفتی سعید، عون چوہدری  اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج ہیں، گواہان کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس خاورمانیکا کی درخواست پر 28 نومبر کو سماعت کرے گی۔