پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے:شازیہ مری

 اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم خواتین ونگ کی عہدیدار چلائینگی۔پی پی آئی کے مطابق  الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  شعبہ خواتین اور دیگر ذیلی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔