جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیالکوٹ، سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے انتظامیہ متحرک، 6 ہوٹلز سمیت 8 کاروباری مراکز سیل

 سیالکوٹ (پی پی آئی) سیالکوٹ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں پابندی کے باوجود کھلنے والے 6 ہوٹلز سمیت 8 کاروباری مراکز سیل کر دئیے۔اتوار بازار امام صاحب کو بھی سیل کر دیا گیا جبکہ ڈسکہ میں ایک سکول سمیت 11 کاروباری مراکز سیل کر دئیے اور ڈسکہ میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔سیالکوٹ میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر جمعہ سے ابتک 108 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا جبکہ 52 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر5لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔