سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت شروع

کراچی (پی پی آئی)  پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے لڑکی پسند کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں پی پی آئی کے مطابق نوجوان سیاسی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت جاری ہے۔پی پی آئی کے مطابق آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔۔ خالہ اور پھوپھو نے شادی کے مختلف پروپوزل فیملی کے سامنے رکھے۔ بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق دلچسپ بحث کا آغاز اس وقت ہوا جب 2019 میں اس حوالے سے ان کے والد  آصف علی زرداری نے باقاعدہ اعلان کیا تھا کہ ان کے صاحبزادے بلاول شادی کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔، بلاول بھٹو نے تصدیق کی تھی کہ ان کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔بلاول بھٹو نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ان کی شادی کیلئے لڑکی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔لڑکی پسند کرنے کا کام انہوں نے اپنی بہنوں پر چھوڑ دیا ہے۔