’پارٹی ٹکٹ فیس‘ سیاسی جماعتوں کیلئے فنڈنگ کا بڑا ذریعہ،عام آدمی انتخابی عمل سے باہر

کراچی (پی پی آئی)آنے والے انتخابات مرکزی دھارے میں شامل تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ بننے جا رہے ہیں کیونکہ ٹکٹ دینے کے عوض امیدواروں سے ’ناقابل واپسی فیس‘ وصول کی جا رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق     مثال کے طور پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے خواہشمندوں کے لیے 2 لاکھ روپے فیس مقرر کی ہے۔ اس طرح عام آدمی انتخابی عمل سے ’خارج‘  ہوگیا ہے کیونکہ یہ عمل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف وہ لوگ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں جن کے پاس خاطر خواہ مالی وسائل ہیں، اس سے کوئی قانون نہیں روکتا اور یہ پاکستان کی انتخابی سیاست میں عام ہو چکا ہے۔یہ فیس کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی جانے والی رقم کے علاوہ ہے، درحقیقت مختلف جماعتوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیسوں میں گزشتہ برسوں کے دوران (مہنگائی کے ساتھ ساتھ) اضافہ ہوا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزدگی کی فیسوں میں اضافے کے لیے پیش کی جانے والی زیادہ تر تجاویز کی مخالفت کی گئی۔

Next Post

بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت شروع

Mon Nov 27 , 2023
کراچی (پی پی آئی)  پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیلئے لڑکی پسند کی جا چکی ہے، تاہم فی الحال اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہیں پی پی آئی کے مطابق نوجوان سیاسی لیڈر بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق خاندان میں مشاورت […]