شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کوئی بھی سیاسی فیصلہ نہ کریں:چوہدری شجاعت کاچوہدری سرور کو مشورہ

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین چو نے چوہدری سرور کو فی الحال کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا ہے اور چوہدری سرور نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ بغیر مشاورت نہیں ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ؤچوہدری شجاعت نے چوہدری سرور کو فی الحال کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ جب کہ چوہدری سرور نے بھی چوہدری شجاعت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہو گا۔ؤچوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آکر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کروں گا۔

ؤواضح رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں، اور کہا جارہا تھا کہ چوہدری سرور اب لندن میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے اور وہیں سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔