متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران سے اس وقت بات ہوگی جب وہ کیسز سے بری ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

کراچی (پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان سے اس وقت بات ہوگی جب وہ کیسز سے بری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مائنس چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کوتیار ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہپی ٹی آئی والے 10سال کے پراجیکٹ پر آئے تھے جو ناکام ہو چکا، پی ٹی آئی والے آصف زرداری کی منتیں کر رہے تھے  کہ عدم اعتماد واپس لے لیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے پیغام بھیجا کہ عدم اعتماد واپس لے لیں، آصف زرداری نے کہا کہ میں کمٹمنٹ کر چکا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ یہی چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ ان کیلئے گھر سے کھانا کیوں جاتا ہے، اب چیئرمین پی ٹی آئی کبھی سائیکل اور کبھی کچھ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تلوار کا نشان لے کر تیر کا نشان دیا گیا، ، پیپلز پارٹی ختم کر دی گئی، ہم نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز بنا لی۔پاکستان میں شخصیات کا ووٹ ہے چاہے وہ بھٹو خاندان کا ہو یا شریف فیملی کا ہو، پی ٹی آئی والے بھی الیکٹیبلز کے پاس گئے تھے۔